English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لئے اہم خبر

share with us

ریاض :24جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت نے ممالک سے باہر گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کی سعودی عرب واپسی پر پابندی عائد کردی اور کہا کورونا کے خاتمے تک چھٹیوں پر گئے افراد کی واپسی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب سے چھٹی پر جانے والے مختلف ممالک کے افراد کیلئے احکامات جاری کردیئے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت سے باہر جانے والے  اقامہ ہولڈرز جلد واپس نہیں آسکتے، کورونا خاتمے تک چھٹیوں پر گئے تمام افراد کی سعودی عرب واپسی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا۔

یاد رہے مارچ میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ اقامہ رکھنے والے وہ افراد جو فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں آسکے، ان کے ویزوں کی مدت میں توسیع کردی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کےغیر ملکی کارکنان پر ہوگا، جن کےاقامےکی معیاد ختم ہوچکی ہے یا اٹھارہ مارچ کے بعد اور تیس جون تک ختم ہوگی۔سعودی اداروں کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ جوں ہی حالات نارمل ہوں گے اور سفری پابندیاں ختم ہوں گی، تو ویزوں کی توسیع خود کار طریقے سے کی جائے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا