English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سیسی کی حمایت کر دی

share with us

:21جون2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے لیبیا سے متعلق بیانات کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے حق کے معاملے میں سعودی عرب مصر کے ساتھ ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، استحکام اور سلامتی کے لئے کی جانے والی ہر طرح کی کوشش میں مصر کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ قاہرہ نہیں چاہتا کہ لیبیا کے باشندوں  کا خون بہے۔ اسی وجہ سے اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جامع سیاسی مذاکرات کے آغاز کے لئے فائر بندی کی شرائط کی تشکیل کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کل ملک کے مغرب میں مصر ائیر فورس یونٹوں کا دورہ کیا اور یونٹوں سے خطاب میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مصر کی فوج سرحد پار آپریشن بھی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ "سیرتہ ' لیبیا کا ساحلی شہر' اور جُفرا ' لیبیا کے جنوب میں فوجی اڈے کا حامل شہر' ہماری ریڈ لائن ہے۔ لیبیا کی حفاظت لیبیا کے باشندوں کے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا۔ ہم مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں"۔انہوں نے فوج سے کہا تھا کہ" اندرونِ ملک اور اگر ضرورت پڑی تو سرحد پار بھی آپریشن کے لئے تیار رہیں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا