English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئندہ برسوں میں مدینہ منورہ کا موسم خوشگوار بنانے کے منصوبے پر کام شروع

share with us

مدینہ منورہ20جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے دیگر شہروں کی طرح مدینہ منورہ میں بھی اس بار شدید گرمی پڑرہی ہے۔ تاہم مدینہ منورہ میونسپلٹی نے ایسا شاندار منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کی بدولت اگلے چند سالوں میں مدینہ منورہ میں گرمی کم پڑے گی اور یہاں کی ہریالی میں بھی اضافہ ہو گا۔ اُردو نیوزکے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے وادی قنا میں 16 کلومیٹر کے رقبے پر ایک شاندار پارک بنایا جا رہا ہے ۔
جس سے سے مدینہ منورہ میں قدرتی اور تعمیراتی ماحول میں توازن پیدا ہوگا۔مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے وادی قنا کا دورہ کر کے منصوبے کا جائزہ لیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر مدینہ منورہ کا کہنا تھا کہ یہ کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔
اس کی بدولت بارش اور سیلاب کا پانی وادی کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔

وادی کے اطراف خودروجنگل کوپارک میں تبدیل کیا جائے گا۔منصوبے کا پہلا مرحلہ ڈیڑھ برس میں مکمل ہوگا۔ اس کے تحت 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پارک بنایا جائے گا جو وادی کے کنارے واقع ہوگا۔ یہاں تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے بینچیں لگائی جائیں گی۔ چہل قدمی کرنے والوں کے لیے راہداریاں ہوں گی جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے باقاعدہ ٹریک ہوگا۔وادی ( دریا) کو مزید گہرا اور کشادہ کیا جائے گا تاکہ بارش کازیادہ سے زیادہ پانی اس میں کھپایا جاسکے۔وادی میں جگہ جگہ قدرتی مناظر کے نمائندہ مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ مدینہ منورہ کے شہری اور زائرین وہاں خوشگوار اور صاف ستھری ہوا کا لطف اٹھاسکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا