English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری حافظ نے قرآنی آیات کی تلاوت کے دوران زندگی اللہ کے سپرد کر دی، ویڈیو وائرل

share with us

قاہرہ17 جون2020(فکروخبر/ذرائع) قرآن مجید ہر مسلمان کی زندگی سے لازم و ملزوم ہے۔ یہ الہامی کتاب ویسے تو دُنیا کے ہر شخص کے لیے رُشد و ہدایت کا سرچشمہ اور خزانہ ہے، تاہم ایک مسلمان اس پر اپنی جان سے بھی بڑھ کر ایمان رکھتا ہے اور اس کے ایک ایک حرف کواپنے لیے دُنیا میں ترقی اور آخرت میں فلاح و بہبود کی کُنجی قرار دیتا ہے۔ یہ دُنیا کی واحد کتاب ہے جو کروڑوں سینوں میں محفوظ ہے اور ہر طرح کی تحریف و تبدل سے بچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مصری بزرگ کی قرآن مجید سے بے پناہ عقیدت و محبت کا اظہار ہو رہا ہے۔ المرصد کے مطابق مصری حافظ قرآن بزرگ شیخ عبدالعطی عبدالجلیل جو کورونا کا شکار ہونے کے باعث شدید بیمار ہو چکے تھے۔

ان کی حالت بگڑ جانے کے باعث اُنہیں آکسیجن کی نالی لگائی گئی تھی۔ انہیں اپنی وفات سے چند لمحے پہلے احساس ہو گیا کہ رب کا بُلاواآگیا ہے اور وہ اس دُنیا میں بس چند لمحوں کے مہمان ہیں۔

جس کے بعد انہوں نے اُکھڑی سانسوں کے دوران قرآن مجید کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ اُکھڑی سانسوں کے ساتھ وہ سورة الانبیاء کی تلاوت کرتے رہے۔ یہ ایک بہت ایمان پرور منظر تھا، جسے ان کے بیڈکے قریب کھڑے ایک رشتہ دار نے اپنے موبائل فون میں ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا۔ شیخ عبدالعطی دوران تلاوت ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اُس ویڈیوشیخالعطی کی حالت نزع میں اپنے رب کی آیات کی تلاوت کرنے کے منظر کو دیکھ کر مسلمانوں کی آنکھیں شکرانے کے طور پر نم ہو گئیں۔ اس ویڈیو کو دُنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ غیر مسلم صارفین کا بھی کہنا ہے کہ مرنے سے چند لمحے قبل بھی یہ شخص خوفزدہ یا پریشان نہیں دکھائی دے رہا، بلکہ اس کا رب کی ذات پر مکمل توکل قابل ستائش ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا