English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا امریکا میں بے روز گاری میں بڑی حد تک کمی آ گئی؟

share with us

واشنگٹن:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، امریکا میں بے روز گاری میں بڑی حد تک کمی آ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹ میں لاکھوں نوکریاں پیدا ہو گئی ہیں، جس سے بے روزگاری کی شرح حیرت انگیز طور پر کم ہو کر 13.3 فی صد ہو گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق مئی کے مہینے میں امریکا میں 30 لاکھ کے قریب نوکریاں پیدا ہوئیں، جس سے معیشت سنبھلنے لگی ہے۔

ادھر معیشت کی بہتری کی خبروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا ہم ملک کو دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں، اب ملک کو مزید بند نہیں رکھا جا سکتا، نوجوان اور صحت مند افراد فوری نوکریوں پر واپس آئیں۔

دریں اثنا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں تفریحی، مہمان نوازی کی صنعت میں 12 لاکھ نوکریاں سامنے آئیں، تعمیراتی شعبوں میں 4 لاکھ 64 ہزار نوکریاں سامنے آئیں، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 لاکھ 24 ہزار نوکریاں آئیں، ریٹیل ٹریڈ میں 3 لاکھ 68 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا، پیداوار اور کارخانوں کی صنعت میں 2 لاکھ 25 ہزار نوکریاں سامنے آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت کی نئی صورت حال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کے لیے بہت بڑا دن ہے، بے روز گاری کی شرح میں زبردست کمی آئی ہے، سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا