English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق جنگی جرم تصور کیا جائے گا:عرب لیگ

share with us

ریاض:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ نے غرب اردن کے علاقوں پراسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضیکے اعلان اور اسرائیلی خود مختاری کیفیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر باطل، ناقابل قبول اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔

عرب لیگ کی طرف سے 53 ویں النکسہ کے موقعے پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانے اور سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لییگئے علاقوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی خود مختاری کا اعلان خطے میں دیر پا امن کی مساعی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

عرب لیگ کاکہنا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ پالیسی میں توسیع، استعماری منصوبوں کا تسلسل، صدی کی ڈیل اور فلسطینی علاقوں کی  تقسیم کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ عرب لیگ اسرائیلی توسیع پسندی کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ جرائم سے نہ صرف خطے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا