English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس کے اسلامی مقامات میں اردن کی سرپرستی کی حمایت جاری رکھیں گے: ترکی

share with us

06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے دفاع کے حوالے سے اردن کے کردار کی تحسین کی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ انقرہ کی حکومت القدس کے مقدس مقامات کے دفاع اور ان کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے کردار کی حمایت جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انقرہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ القدس کی اسلامی مقدسات کے حوالے بعض مسلمان ممالک کو اردن کے کردار پراعتراض ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں القدس کی اسلامی تاریخی مقدسات کے حوالے سے من گھڑت کہانیاں اور جھوٹی افواہیں پھیلا کر اردن کی سرپرستی کے حوالے سے گمراہی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم انقرہ واضح کررہا ہے کہ القدس کے اسلامی مقامات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ القدس کے مقدسات کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انقرہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی سمجھتا ہے کہ القدس کے حوالے سے اردن اپنی اسلامی، اخلاقی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔

گذشتہ سوموار کوعبرانی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امریکی ثالثی کے تحت رابطے ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ القدس میں اسلامی اوقاف میں سعودی عرب کے مندوبین کو شامل کرنے کے لیے ماحول ساز گار کیا جا رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا