English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ

share with us

القدس:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)جمعہ کے روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا کہ کل جمعہ کو پچاس ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے شروع ہوگیا تھا۔

اس موقعے پر الشیخ محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ انہوں نے کرونا کی وبا کی وجہ سے جمعہ کا خطبہ مُختصر رکھا اور ساتھ ہی شہریوں پر زور دیا وہ مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت کا سلسلہ جاری رکھیں اور قبلہ اول سےاپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔

الشیخ عمر الکسوانی نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کی گنجائش نہیں۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے رام اللہ حکومت کی طرف سے قبلہ اول کے بارے میں متنازع قوانین اور کفر فجور کے جواز کے قوانین وضع کرنے پر کڑی تنقید کی۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کرونا وبا کی وجہ سے اڑھائی ماہ تک بند رہی۔ حال ہی میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر نمازیوں نے کرونا وبا کے حوالے سے طبی اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا