English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان، بدخشاں میں بم دھماکے میں 11 پولیس اہلکار لقمہ اجل

share with us

کابل:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)افغان صوبے بدخشان کی تحصیل خُش میں بم حملے میں 11 پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بدخشاں  محکمہ پولیس کے ترجمان ثنااللہ روحانی نے پریس کو بتایا ہے کہ تحصیل خش کے دورخان  میں سڑک کنارے بم پولیس  کی گاڑیو ں کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے میں 11 پولیس اہلکاروں  کے شہید ہونے کی وضاحت کرنے والے روحانی نے طالبان کو اس حملے جا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

تاہم طالبان نے  اس ضمن میں  تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا