English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے احتیاطی پر احتیاط ضروری:متحدہ عرب امارات میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویروں کے ساتھ تشہیر کر دی گئی

share with us

دُبئی06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔جو لوگ کرفیو اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں، انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نام اور تصویریں بھی میڈیا کے ذریعے سامنے لائی جا رہی ہیں تاکہ دیگر افراد بھی اپنی بدنامی کے خوف سے کورونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں سے بازر رہیں۔
اماراتی حکومت کی جانب سے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف افراد کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہیں جن کا تعلق امارت سمیت دیگر عرب اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ ان افراد کو خلاف ورزی کی نوعیت کے لحاظ سے 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جو قرنطینہ کی پابندی نہ کرنے،قرنطینہ کے دوران باہر نکلنے، کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے،کورونا مریض ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں علاج نہ کرانے، تقریبات منعقد کرنے اور ان میں شرکت کرنے، مقررہ حد سے زیادہ کی گنتی میں اکٹھے ہونے اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کے باعث قانون کی پکڑ میں آئے ہیں۔ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے بعد ان پرخلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق 3 ہزار سے 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ امارا ت میں کورونا کیسز میں اضافہ انتہائی تشویش کی بات ہے، اس وبا پر قابو پانے کے لیے مقامی اور تارکین وطن کو انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا گائیڈ لائنز پرپوری طرح عمل کرنا ہو گا۔ سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کا ہرصورت ممکن بنانا ہو گا۔ تاکہ جلد سے جلد اس وبا پر قابو پا کر سماجی اور معاشی سرگرمیاں پوری طرح بحال کی جا سکیں۔واضح رہے کہ امارات میں گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جو افراد ماسک نہیں پہن رہے یا ناک اور منہ کو ماسک سے اچھی طرح نہیں ڈھانپ رہے، ان پر 500 درہم کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا