English   /   Kannada   /   Nawayathi

جدہ اور مکہ میں سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے

share with us

جدہ06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)جدہ میں آج سے دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مساجد بھی پندرہ روز کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام مکہ اور جدہ کے تمام سرکاری ملازمین دفتروں میں نہ آئیں، بلکہ گھر پر ہی کام کریں۔ البتہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو دفاتر میں حاضری دینی ہو گی۔
جبکہ دیگر شہروں کے ملازمین پُرانی ہدایت کے مطابق 50 فیصد حاضری کے ساتھ دفتروں میں ڈیوٹی دیں گے اور باقی گھروں سے کام کریں گے۔جبکہ جدہ میں کرفیو میں سختی کے بعد ریٹیل اور ہول سیل کی دُکانیں بند نہیں ہوں گی۔ وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے واضح کیا کہ جدہ میں جون 6 سے جون 20 تک دوپہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو رہے گا، البتہ کرفیو میں نرمی کے دوران کاروبار کی اجازت ہوگی۔
کرفیو کے اوقات میں دکانیں ہوم ڈلیوری کی خدمات فراہم کر سکیں گی۔ اگر دُکان والوں کی اپنی ہوم ڈلیوری سروس ہے تو وہ اس کے ذریعے گاہکوں کو آرڈر پہنچا سکتی ہیں۔ دوسری صورت میں ہوم ڈلیوری کے لیے مختص ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ ’ریٹیل اور ہول سیل کی تمام دکانیں گاہکوں کے لیے نرمی کے اوقات میں کھلی رہیں گی،جس میں گاڑیوں کی ورکشاپس اور گاڑیاں فروخت و کرایہ پر دینے والے ادارے بھی شامل ہیں۔
تمام دُکانوں کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہو گا اور سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ایک بار پھر جدہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد جدہ کی مساجد بھی پندرہ روز کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورنے آج ہفتے سے جدہ شہر کی تمام مساجد میں با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عاید کرتے ہوئے مساجد کو صرف اذان کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
کل جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کے پیش نظر 14 شوال 1441ھ کو پندرہ دن کے لیے مساجد سے صرف اذان کی جائے گی۔ جدہ گورنری کی تمام مساجد میں آئندہ پندرہ دن تک با جماعت نماز کی ادائی پر پابندی رہیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا