English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرفیو عائد ہونے کے بعد جدہ کی مساجد پندرہ روز کے لیے پھر بند کر دی گئیں

share with us

جدہ:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ایک بار پھر جدہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد جدہ کی مساجد بھی پندرہ روز کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورنے آج ہفتے سے جدہ شہر کی تمام مساجد میں با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عاید کرتے ہوئے مساجد کو صرف اذان کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
کل جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کیپیش نظر 14 شوال 1441ھ کو پندرہ دن کے لیے مساجد سے صرف اذان کی جائے گی۔ جدہ گورنری کی تمام مساجد میں آئندہ پندرہ دن تک با جماعت نماز کی ادائی پر پابندی رہیگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اڑھائی ماہ تک کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں عبادت کی ادائی پرپابندی عاید رہی ہے۔

حال ہی میں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی مساجد میں مشروط طور پر نماز کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی صورت میں ریاض میں بھی کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ جدہ کی طرح ریاض میں بھی دوبارہ سخت کرفیو لگ سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ’اگر ریاض میں کورونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھی تو سخت حفاظتی اقدامات دوبارہ کیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ’وزارت صحت کی سرپرستی میں اعلیٰ کمیٹی مملکت بھر میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا ج ارہا ہے۔
اگر سنگین صورتحال برقرار رہی تو جدہ کی طرح ریاض میں بھی سخت کرفیو بحال کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کے باقی شہروں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت پڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا