English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں آج کورونا کے 378 نئے معاملات ، مریضوں کی مجموعی تعداد 5213

share with us

بنگلورو06 جون 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ آج بروز سنیچر ریاست میں 378 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 5213 ہوگئی۔ 
اب تک ریاست میں کورونا سے 59 اموات ہوچکی ہیں اور 1968 کو مکمل صحت یابی کے ساتھ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

آج بیرونی ریاست سے آنے والے 333افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان میں آٹھ افراد بیرونِ ممالک سے آنے والے ہیں۔ 

آج بیدر کی ایک 55 سالہ خاتون اور وجے پور سے تعلق رکھنے والی ایک 82 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے۔

افراد اڈپی میں آج  121 متاثر ہوئے ہیں، اور یہ ریاست میں یہ پہلی ریاست ہے جس میں مریضوں کی تعداد  889 ہوگئی ہے۔ کلبرگی میں 69 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی ضلع میں مریضوں کی تعداد 621  ہوگئی ہے۔ یادگیری میں 104 کیسز پائے گئے جہاں  مجموعی تعداد 476 ہوگئی۔  بنگلور 452 کیسوں کے ساتھ چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر تھا، جہاں آج 18 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 

جنوبی کنیرا میں 24، وجیا پورہ، داونگیرہ 6، بیلگام 5، گدگ 4، منڈیا، ہاسن ، ہاویری اور دھارواڑ 3 3، رائچور، چکبالا پور، اتر کنڑا 2، بیدر، تمکور، کولار اور کوپا میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع :  کنڑا پربھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا