English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہر جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن، کرفیو نافذ

share with us

ریاض:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے عوام کی بڑی تعداد کے غیر محتاط طرز عمل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو 6 جون بروز ہفتہ سے 20 جون بروز ہفتہ تک نافذ ہوگا، کرفیو میں صبح 6 سے دوپہر 3 بجے تک نرمی ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کا فیصلہ کرونا کے مستقل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے، مساجد میں نمازوں کی ادائیگی بھی معطل رہے گی، وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں میں حاضری بھی معطل رہے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابقہ کرفیو کی قراردادوں میں جن زمروں کو استثنیٰ دیا گیا تھا وہ برقرار رہے گا، محدود ترین دائرے میں کرفیو پاس مقررہ حفاظتی ضوابط کے مطابق استعمال کیے جاسکیں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں بھی کرونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس پر بھی نظر رکھی جارہی ہے، اگر صورتحال اسی طرح گھمبیر رہی تو ریاض میں بھی سخت کرفیو کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے باقی شہریوں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی، وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا کہ مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت پڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا