English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں 8جون سے کھلیں گے ہوٹلز اور رستوران

share with us

بنگلورو 6 جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائن کے مطابق کرناٹک حکومت نے ہوٹلس اور ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کرناٹک ایڈی یوروپا نے بتایا کہ 8جون سے کرناٹک میں ہوٹلس اور ریستوران کھولنے کی اجازت ہے۔ 

وزیر اعلی نے محکمہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں اور دیگر نمائندوں کے ساتھ ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اس بات کو یقینی بنایا کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ اصولوں پر عمل کیا جائے۔ 

یدیورپا نے محکمہ سیاحت کے ذریعہ ایک کتابچہ جاری کیا جس میں ہوٹلز اور ریستوران کے لئے رہنما اصول ہیں۔ 

بس مالکان، ہوٹل مالکان اور ٹیکسی مالکان ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں ان سے متعلق مخصوص مطالبات کی فہرست دی گئی ہے۔ جس پر یدیورپا نے مطالبات کی جانچ پڑتال اور مناسب فیصلہ لینے کا وعدہ کیا۔

میٹنگ میں نائب وزیر اعلی اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی، وزیر سیاحت سی ٹی روی، کرناٹک ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی چیئر پرسن شروتی، اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا