English   /   Kannada   /   Nawayathi

چامراج نگر کرناٹک کا واحد ضلع جہاں کورونا کا ایک بھی معاملہ نہیں

share with us

چامراج نگر 6 جون 2020(فکروخبر/ذرائع) ریاست کا چامراج نگر جنوبی ہندوستان کا دوسرا کورونا فری ضلع بن گیا ہے۔ یہ امتیازریاست تلنگانہ کے ورنگل ضلع کو بھی حاصل ہے۔ 

ویب سائٹ، www.covid19.org پر ہر روز ملک میں کوروناوائرس کے اعدادوشمار شائع کرتی ہے۔ اس سائٹ نے مذکورہ دو اضلاع کو کورونا فری کے نام سے منسوب کیا ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں کیرالہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں تمام اضلاع میں کورونا وائرس کا انفیکشن ہے۔ ورنگل دیہی ضلع میں اب تک کورونا مثبت واقعات دیکھنے میں نہیں آئے۔ اس ضلع کو جنگلات گھیرے ہوئے ہیں اوربتایا جارہا ہے کہ بیرونِ ملک سے یہاں آنے والوں کی تعداد بھی کم ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ اور پنچایتوں کے ذریعہ کئے جانے والے قبل ازوقت اٹھائے گئے  اقدامات کی وجہ سے چامراج نگر ضلع میں اب تک کوئی کورونا کا مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چامراج نگر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم آر روی کو، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کا فون آیا، جنہوں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور یہ بھی خواہش کی ہے کہ آئندہ بھی ضلع  میں یہ صورتحال برقرار رکھنے میں کوششیں جاری رہیں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا