English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی:  ہاتھوں پر کورنٹائن مہر لگے دو افراد شہر میں گھومنے عوام میں پھیلا خوف 

share with us

اڈپی 06/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) کورنٹائن کی مہر لگے دو عمر رسیدہ افراد کے شہر میں گھومنے سے عوام میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اڈپی ضلع ناگریکا سیوا سیمتی کے کارکنان نے انہیں دوبارہ انہیں کورنٹائن سینٹر بھیج دیا ہے۔ 
خبروں کے مطابق ان میں سے ایک کیرلا کے ایک مٹھ کا پجاری ہے جو کیرلا سے منگلورو کے راستے اڈپی پہنچا تھا جبکہ ایک اور خاتون ہے جس کا تعلق شیواموگہ سے بتایا جارہا ہے۔ یہ خاتون واراناسی سے بذریعہ ٹرین منگلورو آئی تھی اور اس کے بعد اڈپی پہنچی۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں سٹی بس کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے تھے۔ اس دوران پولیس کو کسی نے خبر کردی اور انہیں کورنٹائن سینٹر بھیجنے میں سماجی کارکنان نے مدد کی۔ 
سماجی کارکن تھارنت میستھا کے مطابق ضلع اڈپی پہلے گرین زون میں تھا اب بڑھتے کورونا معاملات کی وجہ سے سونامی کی طرح ہوگیا ہے۔ ضلع میں ہر کوئی خوف کے سایہ میں جی رہا ہے۔ ان حالات میں جب کورنٹائن مہر والے افراد بازاروں میں گھومیں گے تو اس سے عوام میں مزید خوف پھیل جائے گا۔ انہوں نے گذارش کی ہے کہ بس میں سوار ہونے سے قبل بس کنڈکٹر مہر ضرور چیک کرلیں۔ 

ذرائع :  ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا