English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فساد کی تحقیقات میں پولس اپنا رہیہے دوہرا معیار ، صفورہ زرگر کی رہائیکا مطالبہ

share with us

نئی دہلی:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی پنجڑہ توڑ تنظیم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورا زرگار کو ضمانت نہ دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی آواز کو جرم قرار دینے کی کارروائی بند کرنے اور صفورا کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

غیر سرکاری تنظیم پنجڑہ توڑ گروپ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دہلی کے پرتشدد فساد میں صفورا کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے باوجود ان کی ضمانت سے انکار کردیا گیا۔ صفورا 21 ہفتوں کی حاملہ ہیں اور اس کو پولیسسٹک اووری سنڈروم کی بیماری ہے جس سے اسقاط حمل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے باوجود، ضمانت کی درخواست میں ان کی صحت کا کوئي خیال نہیں رکھا گیا۔

تنظیم نے کہا کہ دہلی فساد کی تحقیقات میں پولس دوہرا معیار اپنا رہی ہے اور ایک خاص برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صفورا زرگار واضح طور پر ہندوتوا قوتوں کی جارحیت کا شکار ہوئي ہیں اور اس کے لئے پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر ایک اسلامو فوبک مہم چلائی جا رہی ہے۔ پنجڑہ توڑ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی کے اندراج کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت اور بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ دہلی فساد کے اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کی ممبر صفورا کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ خیال ر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے مابین شمال مشرقی دہلی میں 23 اور 26 فروری کے درمیان فساد پھوٹ پڑا تھا، جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ پولس نے دعوی کیا کہ صفورا زرگار مبینہ طور پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کو بھڑکانے کی ایک ‘منصوبہ بند سازش’ کا حصہ رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا