English   /   Kannada   /   Nawayathi

سفر حج2020 پر کشمکش برقرار ، حج کمیٹی آف انڈیا کا بڑا فیصلہ

share with us

:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہے، رواں برس مناسک حج پر بھی خطرات کے بادکل منڈرا رہے ہیں، گزشتہ روز انڈونیشیا نے سفر حج منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا بحران کی وجہ سے رواں برس سفر حج کشمکش برقرار ہے، دریں اثنا حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی جانب سے ادا کی گئی رقم کا سو فیصد واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ حج 2020 سے متلعق سعودی حکام کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، حج کمیٹی آف انڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ جو عازمین حج اپنے سفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں انہیں ادا کی گئی رقم کا سو فیصد واپس کیا جائے گا، عازمین حج کو اپنے سفر کو منسوخ کرنے کے لیے ایک فارم پر کرنا ہوگا۔

بتا دیں کہ رواں برس دنیا بھر میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلا ہوا ہے، سعودی عرب بھی اس متعدی بیماری سے پاک نہیں رہا ہے، سعودی عرب میں ہر روز کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، یہاں اب تک 95 ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا