English   /   Kannada   /   Nawayathi

حاملہ ہتھنی کی موت پر سیاست کررہی بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر

share with us

:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ کے ملپورم میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 153 کے تحت درج کی گئی ہے جو مذہب، ذات، مقام پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔ دراصل مینکا گاندھی نے حاملہ ہتھنی کی موت کے بعد ایک بیان دیا تھا جس کو مدنظر رکھ کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کیرالہ کا ملپورم ایسے واقعات کے لیے بدنام ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کیرالہ ملک کی سب سے پرتشدد ریاست ہے۔ ملپورم سے متعلق مینکا گاندھی کے بیان کو لے کر سات سے زیادہ شکایتیں کی گئی تھیں لیکن ایک شکایت کی ب نیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا