English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے خوش گلو اور خوش آواز افراد کی انجمن

share with us

بھٹکل05/ جون 2020(فکروخبر نیوز) ادارہ ادبِ اطفال کی سرپرستی میں بھٹکل کے خوش گلو اور خوش آواز افراد کی انجمن "کہکشاں" کی جانب سے آن لائن نعتیہ مسابقہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے جس میں بھٹکل سمیت کاروار سے لے کر ضلع اڈپی کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی۔ مسابقہ میں کل 102افراد نے شرکت کی جنہیں عمر کے اعتبار سے سفلیٰ، وسطیٰ اور علیا میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 
کہکشاں کے جنرل سکریٹری مولوی محمد زفیف شنگیری نے فکروخبر کو بتایا کہ بھٹکل میں خوبصورت آواز کے مالک بہت سے طلباء ہیں جن کی اگر صحیح رہنمائی کی جائے تو مزید ان سے قوم وملت کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ انہی افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑنے کے لئے ادارہ اطفال کے زیر سرپرستی انجمن کہکشاں کا وجود عمل میں لایا گیا۔اس کہکشاں کی سرپرستی مشہور ناظمِ مشاعرہ جناب رحمت اللہ راہی صاحب کررہے ہیں اور اس انجمن کے صدر مشہور شاعر وادیب مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی ہیں۔ 
 انہوں نے مسابقہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جملہ زمروں میں ایک سو تین افراد نے شرکت کی۔ سفلیٰ میں 49مساہمین تھے جس میں بارہ سال تک کے لڑکے شامل تھے۔،دوسرا زمرہ وسطیٰ کا تھا جس میں 43مساہمین تھے اور اس زمرہ میں تیرہ سال سے بیس سال تک کے لڑکوں نے حصہ لیا تھا اور علیا زمرہ میں 10مساہمین تھے جس میں اکیس سے تیس سال تک کے افراد نے شرکت کی تھی۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ پہلے راؤنڈ میں کل 33مساہمین منتخب کیے گئے جن میں سے 31مساہمین کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ 

نتائج کی تفصیلات 
زمرہ سفلیٰ
اول : عبدالہادی ابن مولانا عرفان ایس ایم ندوی 
دوم :  مسیب ابن مظہر انور محتشم 
سوم :  محمد علی شاذ ابن اختر قمر

زمرہ وسطیٰ
اول:  محمد دانش ابن محمد شنگیٹی 
دوم :  محمد شعور ابن عبدالشکور عسکری
سوم:  طریف ابن منیر ابو حسینا

زمرہ علیا
اول :  جعفر زیان ابن زکریا شریف 
دوم :  جعفر صادق ابن جلال الدین کندنگوڑا 
سوم :  محمد تعظیم ابن فاروق قاضی 

سفلیٰ گروپ کے ممتاز مساہمین 

عبدالسمیع ابن اکبر علی بنگالی 
عبدالحمید ابن عبدالقادر عیدروسہ 
ترحیب ابن توفیق قاضی 
شماس ابن قریش ابوحسینا 
محمد سعود ابن جابراللہ بنڈی 
اسامہ ابن زید اکرمی 
ابوہریرہ ابن شکیل احمد محتشم 
عبدالرحمن ابن مشتاق احمد صدیقہ 
عبدالرشید ابن مظفر عالم محتشم 

وسطیٰ گروپ کے ممتاز مساہمین 

اصغر ابن مولانا محمد اسامہ صدیقی ندوی 
نصیر احمد ابن محمد نعیم طاہر باپو 
عارب ابن عبدالغنی کوٹیشور 
عبداللہ ابن فضل الرحمن برماور ندوی 
عبدالمستعان ابن رضوان ابوحسینا 
ہود ابن عبدالقیوم سدی باپا 
عبداللہ عتبان ابن محمد عارف شریف 
محمد رفاعہ ابن حافظ شریف 

علیا کے ممتاز مساہمین 
مولانا عبدالنور ابن مولانا عبدالباری فکردے ندوی 
حسن بن مولانا عبدالعظیم قاضیا 
محمد ذیشان ابن محمد زبیر شنگیری 
ابوبکر توحید ابن آدم بکبا 
محمد ثقیف ابن عبدالستار جوشیدی 
سید موسیٰ عمیر ابن سید نور الرحمن کاظمی 
سمیر ابن مقبول صاحب 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا