English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں معمول پر لوٹتی زندگی، بارش کے آثار کے باوجود بڑی تعداد میں اپنی ضروریات کے لئے نکلے لوگ 

share with us

بھٹکل 04/ جون 2020(فکروخبر نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی دئیے جاتے ہی شہر میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنی ضرورت کی اشیاء خریدتے نظر آرہے ہیں۔ یکم جون سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک جملہ دکانیں کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ نے دی ہے اور دئیے وقت میں ہی لوگ بازار کا رخ کررہے ہیں۔ آج بارش کے آثار صاف طور پر نظر آنے کے باجود بڑی تعداد میں لوگ اپنے ضروریات کی تکمیل کے لئے باہر نکل آئے۔ بعض دکانوں پر سماجی دوریاں برقرار رکھنے کے اصول پر عمل کیا گیا اور بعض دکانیں اس سے مستثنیٰ رہیں۔ لوگوں نے ماسک پہن کر باہر نکلنے کا معمول بنایا ہے اور ہر ایک ماسک پہنے ہی نظر آتا ہے البتہ بعض افراد اس کو ضرورت نہیں سمجھ رہے ہیں۔ باربار توجہ دلانے کے باوجود یہ بات سمجھ سے بالاتر کہ کیوں اصولوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ آج بھی پولیس بڑی تعداد میں تعیینات تھی۔ جگہ جگہ لوگوں کو سماجی دوریاں برقرار رکھنے کی تاکید بھی کرتے نظر آئے۔ 
    واضح رہے کہ ایس پی کے بیان کے مطابق بھٹکل میں یہ نرمی آٹھ جون تک رہے گی، سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ آٹھ جون کے بعد بھٹکل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی مدت یہی رہے گی یا پھر دیگر شہروں اور قصبوں کی طرح اس کو بڑھاکر شام سات بجے تک کردیا جائے گا؟ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا