English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیردفاع مارک ایسپر کے بیان پر ٹرمپ شدید نالاں،,کیا عہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے؟

share with us

واشنگٹن: 04 جون2020(فکروخبر/ذرائع) وزیردفاع مارک ایسپر کے مظاہرین کوقابوکرنیکیلئیفوج تعیناتی کی مخالفت کے بیان پر امریکی صدر ٹرمپ ناخوش ہیں،امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیردفاع کیبیان کیبعدان کاعہدہ خطریمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں احتجاج بدستورجاری ہے، وزیردفاع مارک ایسپر کے مظاہرین کوقابوکرنیکیلئیفوج تعیناتی کی مخالفت کے بیان پر صدرڈونلڈٹرمپ شدیدنالاں ہے، امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیردفاع کیبیان کیبعدان کاعہدہ خطریمیں ہے۔

یاد رہے صدرٹرمپ نے مظاہرین کوقابوکرنیکیلئیفوج تعینات کرنیکی دھمکی دی تھی، جس پر وزیردفاع مارک ایسپرنے مظاہرین کوقابوکرنیکیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیں: سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں، سڑکوں پر فوجیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہتا،نیشنل گارڈز نیمظاہرین پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلائیں، مارک ایسپر

مارک ایسپر نے کہا تھا کہ میرا کام ہے کہ اپنے محکمے کو سیاست سے دور رکھوں، مظاہرین کیمعاملیپرفوج کی تعیناتی کیحق میں نہیں، سیکیورٹی صورتحال میں فوجیوں کااستعمال آخری حل ہوناچاہیے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا