English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی تشدد پر دہلی پولیس کا چارج شیٹ یک طرفہ ا ور حقائق کے ساتھ مذاق ہے۔ ایس ڈی پی آئی 

share with us

نئی دہلی۔04 جون 2020 (فکروخبر/پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد پر دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ یک طرفہ، حقائق کی تضحیک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ تشدد بی جے پی کے رہنما کپل مشرا کی انتہائی اشتعال انگیز فرقہ وارانہ تقریر جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کے بعد شروع ہوا تھا۔فرقہ وارانہ بدا منی اور مسلم معاشرے کے بے گناہ جانوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کپل مشرا کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس ان کارکنوں کو شمال مشرقی دہلی میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگا کر پیچھا کررہی ہے جو سی اے اے(CAA) مخالف مظاہروں میں صف اول میں کھڑے تھے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے مزید کہا ہے کہ دہلی تشدد ہندوتوا طاقتوں کے ذریعے پلان کیا گیا تھا جس کو حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔ تاکہ سی اے اے، این پی آر اور این آ ر سی کے خلاف شدید احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو سبق سکھایا جاسکے۔ سی اے اے مخالف مظاہروں میں صف اول میں کھڑے رہے مسلمانوں اور سماجی کارکنوں کو مجرم بنانے کی کوشش میں اور سنگھ پریوار کو خوش کرنے کیلئے دہلی تشدد کے اصل مجرموں کی حفاظت کرنے کیلئے پولیس نے چارج شیٹ تیار کرتے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج،ویڈیو کلپنگ اور فون کال ریکارڈ وغیرہ جیسے ثبوتوں کو بڑی آسانی سے نظر انداز کردیا ہے۔دہلی پولیس نے دہلی تشدد کے دوران اپنی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ہندوتوا مجرموں کو آتش زنی،لوٹ مار اور بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے کی اجازت دیدیاتھا ۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے دہلی تشدد کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کی سربراہی میں ایک آزاد عدالتی انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ منصفانہ مقدمہ چلایا جاسکے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا