English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے بعد خطے میں ایک نئی جنگ چھڑ جائے گی؛حماس

share with us

امان:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیرون ملک امور کے سربراہ ڈاکٹر ماھر صلاح نے کہا ہے کہ غرب اردن پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری فلسطینی قومی پروگرام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو عملی شکل دینے سے خطے میں تشدد کی ایک نئی آگ بھڑک اٹھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے کہا کہ غرب اردن پراسرائیلی ریاست کے  قبضے کی منصوبہ بندی کا مقابلہ فلسطینی قوم کی صفوں میں یکجہتی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں بے مزید کہا کہ غرب اردن کا علاقہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ اسرائیل امریکا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کو آگے بڑھاتے ہوئے غرب اردن  کے تیس فی صد علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ صہیونیوں کے لیے ماضی کی نسبت زیادہ اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق کا منصوبہ  فلسطین، انسانوں، مقدسات، تاریخ اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا