English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کےلیے درکارامدادی رقم جمع نہ ہوسکی: اقوام متحدہ

share with us

04 جون2020(فکروخبر/ذرائع) جنگ اور کورونا وائرس سے شدید متاثرہ عرب ملک یمن میں امدادی کاموں کے لیے درکار رقوم کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ 
اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی عطیاتی کانفرنس کے بعد یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
 اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب نے کی جس نے گزشتہ چھ سال سے اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
 اقوام متحدہ نے یمن میں امدادی کاموں کے لیے 2.41بلین ڈالرز کی درخواست کی تھی تاہم ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں صرف 1.35 بلین ڈالرز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا