English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: سرکاری فوج نے تریپولی کے جنوبی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

share with us

04 جون2020(فکروخبر/ذرائع)  لیبیائی فوج نے کہا ہے کہ  دارالحکومت تریپولی  کے جنوبی علاقوں عین الزارا اور وادی الربیع  کو حفتر ملیشیا سے پاک کر تے  ہوئے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

 لیبیائی فوج کے ترجمان کرنل محمد قانونو کے مطابق ،  فوجی دستوں نے  تریپولی کے بعض جنوبی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ وزیراعظم فائز السراج نے خلیفہ حفتر کی فوج میں شامل ورغلائے ہوئے نوجوانوں سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحہ پھینک دیں۔

 تقریبا ایک سال سے تریپولی حفتر ملیشیا کے حملوں کی زد میں ہے جسے اب لیبیائیہ فوج کے ہاتھوں پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیبیائی فوج نے گزشتہ روز  تریپولی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

 دوسری جانب، صدر  رجب طیب ایردوان آج قصر صدارت میں لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج سے ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا