English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ74ہزار 585 ہوگئی

share with us

واشنگٹن:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع)  دنیا بھر میں عالمگیر وبا کروناوائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، کرونا متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ74ہزار585 ہوگئی جبکہ وبائی مرض سے اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 47 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مہلک وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، دن بہ دن نئے کیسز نے عالمی اداروں کے لیے بھی بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔ دنیا بھر میں کرونا کے31لاکھ71ہزار177مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کرونا سے 1لاکھ9ہزار142افراد ہلاک اور 19لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں 39لاکھ728، برازیل میں32ہزار568 اور اٹلی میں33601افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح فرانس 29ہزار سے زائد، جرمنی میں8ہزار، بھارت میں6ہزارسے زائدافراد ہلاک ہوئے۔ ایران 8ہزار، ترکی 4ہزار سے زائد اور سعودی عرب میں 579افراد جان سے گئے۔

بے قابو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے طب کے عالمی ادارے کرونا ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں تاکہ وبا کو کسی صورت قابو پاسکیں، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوئی ممکنہ دوا نہ ملی تو اموات اور کیسز بڑھتے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکا نے ایسی 5 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا ہے جو ویکسین تیار کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا