English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کے لئے کورنٹائن کی مدت پندرہ دن سے بڑھا کر تین ہفتہ کردی گئی

share with us

بنگلورو 04؍ جون 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں میں کورونا وائرس کی بیماریوں کی تشخیص بڑے پیمانے پر ہونے کی وجہ سے حکومت نے کورنٹائن کی مدت پندرہ دن سے بڑھاکر تین ہفتے کردی ہے۔ 

ہیلتھ کمشنر پنکج کمار پانڈے نے ٹویٹ کیا "مہاراشٹرا سے واپس آنے والے افراد کو سات دن کے لئے ادارہ جاتی کورنٹائن میں رکھا جائے گا ۔ اس کے بعد مزید دو ہفتے تک انہیں کورنٹائن کیا جائے گا ۔ مجموعی طو رپر انہیں 21 روز تک کورنٹائن کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ بعض افراد میں کورونا وائرس بیماری کی تشخیص کورنٹائن کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھروں سے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ان کے رابطہ میں آنے والے افراد کو مزید کورنٹائن کرنا پڑتا ہے اورایسی صورت میں بیماری بڑھنے کے خدشات مزید پیدا ہوگئے ہیں۔ 

حکومت نے ہنگامی طو رپر آنے والے افراد کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے اور ایسے افراد کو بھی جو کاروبار کی وجہ سے سفر کررہے ہوں اور ان کا واپسی کا ٹکٹ ایک ہفتہ بعد نہ ہو ۔ 

اسی طرح  اگر کوئی کاروباری بذریعہ سڑک کرناٹک میں داخل ہورہا ہے تو اس پر لازم ہے وہ اس شخص کا پتہ بھی بتائے جس سے وہ ملنے کے لئے آرہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا