English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا مہاماری کے درمیان بی جے پی کی ورچول ریلی غریبوں کے زخموں پر نمک کے مانند : کانگریس

share with us

:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں جاری کورونا وائرس کے قہر اور اس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے تباہ ہوئی عام زندگی کے درمیان بی جے پی نے بہار انتخاب کے لیے ابھی سے کمر کس لیا ہے۔ بی جے پی نے بہار الیکشن مہم کا ایک طرح سے آغاز کرتے ہوئے اس مہینے مرکز کی مودی حکومت کے دوسرے دور کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منانے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ورچوئل ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس نے بہار سمیت ملک کے سامنے کھڑے چیلنج کے درمیان اس ورچوئل انتخابی ریلی پر حیرانی ظاہر کی ہے اور اسے بی جے پی لیڈروں کی بے حسی کا ثبوت بتایا ہے۔ بہار کانگریس کے لیڈر اور یوتھ کانگریس کی بہار یونٹ کے سابق صدر للن کمار نے کہا کہ ملک میں آج تقریباً 2 لاکھ لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ہیں اور 5800 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ بہار میں اب تک تقریباً 4 ہزار لوگ کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں اور 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے میں حکومت کا جشن منانا اور ورچوئل ریلی منعقد کرنا بے حسی کی ہی نشانی ہے۔

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک اور ٹرین حادثوں میں سینکڑوں مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح کی حالت میں مودی حکومت کے چھ سال پورے ہونے پر جشن منانے اور وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈّا کی ورچوئل ریلی کا فیصلہ عوام، خصوصاً غریبوں و مزدوروں کے تئیں ان کے بے حس ہونے کا ثبوت۔"

للن کمار نے اس درمیان بی جے پی سے یہ سوال بھی کیا کہ "آخر کس بات کا وہ جشن منانا چاہتی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں ملک میں حکومت کے فیصلوں سے غریب، مزدوروں، کسانوں، طلبا، متوسط طبقہ کے لوگوں پر لگاتار چوٹک کی گئی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔ کیا امت شاہ سمیت اس کے دیگر لیڈر ورچوئل ریلی کے ذریعہ ایسے لوگوں کی تکلیفوں پر نمک چھڑکنا چاہتے ہیں۔"

بہار کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کو سیاسی اعلانات کی جگہ بہار کے غریبوں، مہاجر مزدوروں، بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے طریقوں اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں فوری 10 ہزار روپے بھیجنے کا انتظام کرنا چاہیے تھا۔ لیکن اس کی جگہ اس مشکل وقت میں انتخابی ریلی کر بی جے پی غریبوں کا مذاق اڑانا چاہتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا