English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہریانہ حکومت کا جولائی سے مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ

share with us

:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں کورونا بحران کے درمیان ریاستی حکومتیں یہ غور کر رہی ہیں کہ کالج اور اسکولوں کو کب کھولا جائے گا۔ اس درمیان ہریانہ حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ لے لیا ہے۔ ہریانہ نے جولائی سے اسکولوں میں اور اگست میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ "ہم سلسلہ وار طریقے سے اسکولی تعلیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت درجہ 10ویں سے 12ویں تک کے اسکول یکم جولائی سے کھلیں گے اور درجہ 6 سے 9ویں تک کے لیے 15 جولائی سے تعلیمی عمل شروع ہوگا۔"

کنور پال نے مزید کہا کہ "درجات میں پڑھائی شفٹ کے حساب سے ہوگی تاکہ ایک درجہ کے نصف طالب علم پہلے سیشن میں آئیں اور باقی دوسرے سیشن میں آئیں۔ ہم ابھی تک سیشن کی مدت کار طے نہیں کر پائے ہیں۔" اس درمیان بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (بی ایس ای ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ 10ویں درجہ کے ریزلٹ 8 جون کو اعلان کیے جائیں گے۔ بی ایس ای ایچ کے سربراہ جگبیر سنگھ نے کہا کہ 12ویں درجہ کے طلبا کو یکم جولائی سے 15 جولائی تک اپنی زیر التوا امتحانات کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا