English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنظیم اور فیڈریشن تیری خدمات کو سلام

share with us

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے افراد کو بھٹکل پہنچانے کے لئے کی گئی کوششوں کے تناظر میں 

از : محمد ریان میگون ندوی 

جعفر طلال سدی باپا 

محمد سفیان بن سلمان

کلمۂ تشکر
محترم المقام جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل 
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
باعث تحریر یہ ہے کہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران میں راقم سطور اپنے رفقاء کے ساتھ جب لکھنو سے بھٹکل واپس آرہا تھا تو مہاراشٹر اور کرناٹک کی سرحد پر ہم غریب الدیار مسافروں کو جس طرح کی تکلیف سے گزرنا پڑا پہلے تو لاک ڈاؤن کی زحمت اور طویل سفر کی مشقت مستزاد پھر اس کے بعد مہاراشٹرا سے نکل کر گوا کے بارڈر میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف اور ذہنی الجھن؛ اس کو الفاظ کے پیرائے میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور اب ہم خود اسے ڈراؤنا خواب سمجھ کر بھول جانا چاہتے ہیں مگر قربان ہونے کو جی چاہتا ہے آپ لوگوں پر کہ جب آپ لوگوں کو معلوم ہوا تو دو روز تک مسلسل جاگ کر اور ہر لمحہ خبر گیری کے ساتھ جس انداز میں آپ حضرات نے کوششیں کیں اور حکومت کے اعلی سطحی ذمے داران سے رابطہ کرکے ہمارے لیے خصوصی پاس حاصل کیا اور اس طرح ریاست میں ہمارے داخلے کی راہ ہموار کرکے ہماری تکلیف کو دور کیا بالخصوص آپ نے اور فیڈریشن کے ذمے داران نے جو قابل ستائش رول ادا کیا اس کے شکریہ کے لیے ہمارے الفاظ نہیں ہیں، اور پھر بھٹکل پہنچنے پر سرکاری اسپتال میں قرنطینہ کی مدت میں بھی جس طرح آپ لوگوں نے خبر گیری کا معاملہ کیا اور وقتا فوقتا ساری ضروریات کی فکر کرتے رہے اس پر اللہ تعالی ہی آپ کو اجر عطا کرے گا ہم تو بس آپ کے لیے دعا کرسکتے ہیں۔ (مقامی طور پر بھی وہاں بعض مسلم اور غیر مسلم بھائیوں نے ہمارا ساتھ دیا پیام انسانیت کے کارکنان نے بھی بڑی فکر کی، نیز بعض پولیس حکام نے بھی فکرمندی اور جذبۂ انسانیت کا اظہار کیا اور آپ لوگوں کی کوششوں سے خود ڈی سی کے آفس سے بھی ہماری رہنمائی کی گئی ان سب کے ہم مشکور ہیں اور بارگاہ ایزدی میں ان سب کے لیے دست بدعا)۔
اللہ تعالی کا بے انتہا فضل ہے ہمارے شہر پر کہ ایسے نامساعد حالات اور گئے گزرے دور میں بھی تنظیم اور فیڈریشن جیسے ادارے ہمارے یہاں موجود ہیں جو ہمہ وقت قوم کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں اور جب بھی کوئی افتاد آتی ہے تو سرد وگرم کی پروا کیے بغیر کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور قوم وملت کے مسائل کو حل کرنے میں دل وجان سے پیش پیش رہتے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن نے اور آپ حضرات کے رول کو نکھار دیا ہے اور قوم کے سامنے آپ کی خدمات کو نمایاں کردیا ہے۔ قوم کبھی آپ کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتی۔
اجتماعی سطح پر بھی اور انفرادی سطح پر بھی پتہ نہیں ہم جیسے کتنے لوگ ہیں جن کے لیے آپ حضرات نے کوششیں کی ہوں گی جن کا علم بس اللہ رب العزت کو ہے۔
اللہ تعالی آپ حضرات کا سایہ ملت پر تادیر سلامت رکھے اور خوب سے خوب آپ کا فیض عام ہوتا رہے ؀ داتا رکھے آباداں ساقی تیرا میخانہ
بس احساس تشکر کے جذبے سے یہ چند سطریں تحریر کی گئی ہیں۔ امید کہ بار خاطر نہ ہوں گی۔
فقط والسلام
محمد ریحان میگون۔ جعفر طلال سدی باپا۔ محمد سفیان بن سلمان

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا