English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات 25جون سے ہورہے ہیں شروع ، کنٹینٹمنٹ والے علاقوں سے آنے والے طلباء کو N-95 ماسک فراہم کیے جائیں گے

share with us

بنگلورو 03؍ جون 2020 (فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات 25 جون  سے شروع ہورہے ہیں۔  ابتدائی اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر اور محکمہ صحت اس سال امتحانات کے دوران حفاظتی انتظامات کے لئے ایک دوسرے سے رائے مشورے حاصل کررہے ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے کہا کہ ایس ایس ایل سی امتحانات کو یقینی بنانے کے لئے وزارتِ داخلہ اور محکمہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں۔ نیز محکموں کے عہدیداروں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرس کا دورہ کریں۔ 

انہوں نے امتحانات کے دوران حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں مذکورہ محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا،“اگرچہ امتحان کا انعقاد محکمہ تعلیم کا دائرہ اختیار ہے، لیکن وزارت داخلہ طلباء کو محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "محکمہ کا کردار اہم ہوتا ہے، خاص طور پر چونکہ ہائی کورٹ نے امتحان لینے کے خلاف ایک عوامی تحریک نامہ کو مسترد کردیا ہے اور حکومت کو  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔" 

وزارت صحت نے اس بار ہر امتحاناتی مرکز پر کم از کم دو آشا کارکنوں کو تعینات کیا ہے۔ امتحانی مراکز کو جراثیم کشی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وزیر صحت نے بتایا کہ کنٹینٹمنٹ والے علاقوں سے آنے والے طلباء کو N-95 ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع : ٹائمس ناؤنیوز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا