English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی سے آنے والےوالوں کے لئے سواب ٹیسٹ لازمی

share with us

اڈپی3 جون2020 (فکروخبرنیوز) ریاست کے وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی لاگو ہوں گے۔

 ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا ممبئی سے آنے والے لوگوں کے لئے سواب ٹیسٹ لازمی ہے۔ بنگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی ہدایات پرجن ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے وہ منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی لاگو ہیں۔آئندہ دنوں میں  ہم اسی میں کچھ تبدیلیاں لائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ جو لوگ فلائٹ کے ذریعے پہنچ رہے ہیں انہیں پہلے اپنا نام کا اندراج کروانا چاہئے۔ انہیں اس کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہیں ریاست میں آمد کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کورونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی۔

بیرون ملک اور دیگر ریاستوں سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا کرناٹک حکومت نے عملی مشکلات کو سمجھتے ہوئے سات دن کے لئے کورنٹائن کی مدت ختم کردی ہے۔ 

ذرائع :  ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا