English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے وزیر صحت نے اڑائی سماجی دوری کی دھجیاں، خود وزیر صحت وزارتِ صحت کے اصولوں پر نہیں ہے عمل پیرا؟

share with us

بنگلورو2/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد پر جہاں عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں وہیں اس پر روک لگانے کے لئے ریاستی حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ ایسے میں وزیر صحت کا ایک ایسے جلوس میں شامل ہونا جس میں سماجی دوری کی دھجیاں اڑائی گئیں ہوں ان کی غیر ذمہ داری کو واضح کرتا ہے۔ 
چتردرگہ میں نکالے گئے ایک جلوس میں کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو نظر آرہے ہیں جہاں سماجی دوری کا دور دور تک نام ونشان نہیں ہے۔ جس پر وہ سوار ہیں وہیں پر سماجی دوری نہیں ہے تو عوام کا سماجی دوری برقرار رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 
ذرائع کے مطابق 29اپریل کو اسی شہر میں وزیر صحت نے سماجی دوری بنائے رکھنے کے اصول کو توڑا تھا جب وہ راشن تقسیم کررہے تھے تو اس دوران کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ سری راملو واحد لیڈر نہیں ہے جنہو ں نے لاک ڈاؤن کے اصولوں کو توڑا بلکہ کچھ روز قبل بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے ایم جیارام ٹمکور میں گاؤں والوں کے ساتھ پیدائشی دن مناتے ہوئے نظر آئے تھے۔ 
سوشیل میڈیا پر سری راملو کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور لوگ یہ سوال کررہے ہیں جب وزیر صحت اور دیگر لیڈران ہی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے لازمی قرار دئیے جانے والا سماجی دوری رکھنے کے اصول کی کھلے عام دھجیاں اڑارہے ہیں تو پھر وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اصولوں پر کون عمل کرے گا؟ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا