English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے فریڈم فلوٹیلا کی طرز پرقافلے چلائے جائیں

share with us

02 جون2020(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اسرائیل کے ہاتھوں تیرہ سال سے جاری ناکہ بندی توڑنے کے لیے فریڈم فلوٹیلا کی طرز پرعالمی امدادی قافلے روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اکتیس مئی 2010ئکو غزہ ترکی سے غزہ کا محاصرہ توڑںے کے لیے آنے والے امدادی جہاز مرمرہ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی دسویں برسی کے موقعے پر اپنے پیغام میں حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم اور حماس مرمرہ جہاز پر سوارترک کارکنوں اور رضاکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترکی کے امدادی ادارے IHH کے زیراہتمام مرمرہ جہاز پر اسرائیلی حملے کی دسویں برسی کے موقعے پر ترکی کے دس امدادی کارکنوں کی شہادت کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب میں حماس رہ نما نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم ترک امدادی کارکنوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ترکی کا خون ہمارے لیے بہت مقدس ہے۔ ترک شہداٗ کی قربانیوں کو ہمیشہ دلوں زندہ رکھا جائے گا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مرمرہ جہاز کے ذریعے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں نے عظیم انسانی اقدار، بہادری اور جانثاری ما ثبوت دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کی مدد پوری زندہ ضمیر انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا