English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اسیر کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال 22 ویں روز میں جاری

share with us

02 جون2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی جیل میں قید 47 سالہ سامی جنازرہ انتظامی قید کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سامی جنازرہ کو ستمبر 2019ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔ وہ مسلسل 22 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق سامی جنازرہ بائیس دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنازرہ کو بھوک ہڑتال کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد جزرہ نما النقب کی جیل سے ایلا اسپتال منتقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ سامی جنازرہ سنہ 1991ء کے بعد مختلف اوقات میں سات سال قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2016ء کے بعد انہیں تین بارانتظامی قید میں رکھا گیا

اسیرجنازہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے فراس کی عمر 17، محمود درویش کی 13 اور ماریا کی 9 سال ہے جبکہ ان کی اہلیہ اس وقت بھی چوتھے بچے کے لیے امید سے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا