English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے مجرم اور دہشت گرد ہیں:حماس

share with us

02 جون2020(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)  نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پوری دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد، نسل پرست، انتہا پسندی کے حامی اور جرائم کو آئینی شکل دینے والے قابل نفرت ملک ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمام فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں ایک ذہنی معذور فلسطینی لڑکے ایاد احمد کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے رحمانہ شہادت اور امریکا میں ایک سیاہ فام جارج فلویڈ کا وحشیانہ قتل امریکا اور اسرائیل کے بھیانک چہروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی تیار کردہ افواج دنیا بھر میں دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں ایاد الحلاق کی شہادت اور امریکا میں سیاہ فام جارج فلویڈ کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقعہ امریکا اور اسرائیل کی سفاکیت، دہشت گردی اور نسل پرستی کا کھلا ثبوت ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے عالمی دہشت گرد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب اپنے سیکیورٹی اداروں کے جنگی جرائم پرپردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث عناصر کو تحفظ دینے کے مرتکب ہیں۔ دہشت گردی کی پشت پناہی، اسے درآمد کرنے اور پوری دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں امریکا اور اسرائیل پیش پیش ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا