English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں اسکول کھولنے سے قبل والدین اور اسکول انتظامیہ سے کیا جائے گا مشورہ : جولائی میں اسکول کھلنے کے امکانات

share with us

بنگلورو 2 جون 2020(فکروخبر/ذرائع) ریاست کرناٹک میں اسکول کھلنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم تعلیمی سال  2020-21 کو جولائی 2020 کے پہلے ہفتے سے شروع کرنے کے لئے تیاری کررہا ہے۔ 

مرکزی وزارت برائے انسانی وسائل نے ریاستی حکومتوں کو اس معاملے پر مناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریاستی محکمہ کو ہدایات دی ہےں کہ وہ والدین، ​​اساتذہ، طلباء اور اسکول انتظامیہ کی رائے حاصل کرنے کے لئے سروے کرے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے لئے یہ سروے 10 جون سے 12 جون تک تمام بلاک سطحوں پر کیا جائے گا۔ اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ والدین، ​​اساتذہ، طلباء اور اسکول انتظامیہ کے نمائندوں سے مشورہ کریں اور اسے محکمہ کے سامنے پیش کریں۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے کہا "ہم نے اسکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کے لئے اسکول کی سطح پر مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

کچھ دن پہلے ہی ریاستی حکومتوں کو دی جانے والی ہدایت نامہ میں انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے کہا تھا، "ریاستیں والدین کے ساتھ  مشورہ کر سکتی ہیں۔" وزیر نے مزید کہا، "ہمیں ملنے والے تاثرات کی بنیاد پر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ جولائی 2020 کے مہینے میں لیا جائے گا۔"

حکام کے مطابق اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو اسکولوں کی سطح پر مشورہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔  انہی مشوروں کے تحت اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے لئے ممکنہ تاریخوں پر غور کرے گی۔ کلاس روم میں معاشرتی فاصلاتی برقرار رکھنے اور کوویڈ -19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اسکول کے احاطے میں حفاظتی اقدامات کرنے پربھی غوروخوض ہورہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا