English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں مساجد کو با جماعت نمازوں کی ادائگی کے لیے کھول دیا گیا

share with us

القدس:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کی وجہ سے مساجد میں نماز کی ادائی پر عاید کی جانے والی پابندی بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ عید کی نماز کے بعد جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ اب غزہ کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکومت نے کرونا کی وبا کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ 11 شوال 3 جون 2020ء سے تمام مساجد میں پنجگانہ با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالھادی آلاغا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں مساجد کو با جماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے وضوکر کے جائے نماز ساتھ لائیں اور مساجد میں ایک صف کے فاصلے سے کھڑیہوں۔

مساجد کو اذان سے 10 منٹ قبل کھولا جائے گا۔  فرض نمازوں کی با جماعت ادائی کے لیے 10 منٹ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ فجر کی نماز کے لیے 20 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا