English   /   Kannada   /   Nawayathi

‘عالمی ادارہ صحت امریکا کےساتھ کام کرنا چاہتا ہے’

share with us

جنیوا:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع) ‌سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت امریکا کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے بیان میں کہا کہ دنیا عرصیسے امریکی حکومت اور عوام کیتعاون سیفائدہ اٹھارہی ہے، امریکاکی کئی دہائیوں سیعالمی صحت کیلئیبیپناہ شراکت رہی ہے۔

ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ امریکی تعاون سیپوری دنیامیں صحت عامہ میں بہت فرق پڑا ہے، عالمی ادارہ صحت امریکا کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی ادارہ صحت پر متعدد بار الزامات لگا چکے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کو شرمندہ ہونا چاہیے، یہ چین کا ترجمان ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا سے ہلاکتوں پر بر وقت درست حقائق نہیں بتائے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کرونا وبا کا آغاز ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی سے ہوا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے بہتر تجارتی معاہدہ کرنے پر بیجنگ میرے خلاف ہو گیا، چین میرے بجائے جوبائیڈن کو آیندہ الیکشن میں صدر دیکھنا چاہتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا