English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستیں ابتر ہونے والے حالات پر قابو نہ کر سکیں تو فوج تعینات کر دی جائے گی:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ریاستیں ابتر ہونے والے حالات پر قابو نہ کر سکیں تو فوج تعینات کر دی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا، ہم ان کی ہلاکت پر جاری پر امن احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہیں، لیکن مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ انتشار، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ امریکا کے کسی بھی شہر میں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انھوں نے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کرفیو پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا، تشدد پر اُکسانے والے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ بدامنی کے خاتمے کے لیے فوری صدارتی ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انھوں نے امن وامان فوری بحال کرنے کے لیے تمام وفاقی وسائل استعمال کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ فوجی اور سول اداروں کو امن قائم کرنے کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے، امن و استحکام قائم کرنا اور لاقانونیت کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کوئی سوال نہیں لیا، پریس کانفرنس کے فوری بعد انھوں نے وائٹ ہاؤس کے اطراف کا دورہ کیا، ٹرمپ کی آمد سے قبل پولیس نے مظاہرین کو وائٹ ہاؤس کے باہر سے ہٹا دیا، مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا