English   /   Kannada   /   Nawayathi

رواں ہفتے دنیا بھر میں 60 فضائی کمپنیاں اپنی بین الاقوامی پروازیں بحال کر یں گی

share with us

لندن:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع) عالمی ادارے آفیشل ایئرلائن گائیڈ (OAG) نے خوش خبری دی ہے کہ رواں ہفتے دنیا بھر میں 60 فضائی کمپنیاں اپنی بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹس اور فضائی کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے او اے جی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے جا رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے تقریباً 57 لاکھ نشستیں مہیا ہوں گی۔

او اے جی کے مطابق اس ہفتے 2 لاکھ 67 ہزار پروازیں چلیں گی، یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہوں گی، تاہم نشستوں کی یہ گنجائش بھی کرونا کی وبا پھیلنے سے قبل کے مقابلے میں 66 فی صد کم ہوگی۔

خیال رہے کہ فضائی کمپنیوں کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ وہ ایس او پیز ہیں جن کے تحت یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کتنے مسافروں کی ریزرویشنز کرائی جائیں گی، او اے جی کے مطابق جون کا یہ پہلا ہفتہ اس سلسلے میں فیصلہ کن ثابت ہوگا تاہم موسم گرما کی بابت توقعات کے حوالے سے محتاط رویہ بھی اپنانا پڑے گا۔

کرونا وائرس: فضائی کمپنیوں کی درمیانی نشست خالی چھوڑنے کی مخالفت

ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے سلسلے میں تاحال بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے، فضائی کمپنیاں مسافروں کا اعتماد بحال نہیں کر سکی ہیں، جس کی وجہ وہ عوامل ہیں جو فضائی کمپنیوں کے بس سے باہر ہیں۔

دوسری طرف مشرق وسطیٰ اور وسطی امریکا میں رواں ہفتے کے دوران پروازں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب میں بھی داخلی پروازوں کی بحالی سے فضائی سفر کی گنجائش بڑھے گی، امارات ایئر کے چیئرمین کا بھی کہنا تھا کہ آیندہ ماہ سیاح دبئی آنے لگیں گے اور پروازوں میں اضافہ ہوگا۔

بہرحال، اس سلسلے میں کرونا ویکسین کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ہی پروازوں کی حقیقی بحالی ممکن ہو سکے گی، چیئرمین امارات ایئر نے اعتراف کیا ہے کہ آیندہ مہینے فضائی کمپنیوں کے لیے بے حد مشکل ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا