English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی میں کورونا کے مریضوں کی بڑھ رہی تعداد پر تشویش، آج سامنے آئے 210نئے معاملات، اکثرمریض مہاراشٹر سے لوٹے تھے

share with us

بنگلورو2/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  ضلع اڈپی جہاں ایک وقت میں ایک بھی کورونا کا معاملہ نہیں تھا۔ آج ساحلی اضلاع میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض اسی ضلع سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ منگل کے روز وزیر آر اشوک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اڈپی میں کورونا کے 210نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 
    اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر اشوک نے کہا کہ اڈپی میں آج 210کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے اکثر مہاراشٹرا سے آئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریاست سے لوٹنے والوں پر افسران کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں سات دنوں تک اداراتی اور چودہ روز تک ہوم کورنٹائن کیا جائے گا۔ بیرونی ریاستوں سے لوٹنے والوں کے لئے حکومت جلد ہی نئی گائیڈلائن جاری کرنے والی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پنچایت ممبران کوروناکے تعلق سے بیداری لانے کے لئے اپنے وارڈوں کا دورہ کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا