English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن کے دوران جان گنوا بیٹھے مہاجر مزدوروں کے اہل خانہ کو 25لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے : ایم کے فیضی

share with us

نئی دہلی۔02جون 2020(فکروخبر/ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر تیاری کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کرنے کی جگہ اور اپنے گھروں کو پیدل سفر کرنے والے جو مہاجر مزدور بھوک اور تھکن سے جان گنو ابیٹھے تھے ان کے اہل خانہ کو25لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے۔لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لاک ڈاؤن کے وجہ سے اپنی ملازمت اور آمدنی سے محروم مہاجر مزدوروں کے کھانے اور رہائش فراہم کرنے کیلئے حکومت نے نہ تو کوئی مثبت قدم اٹھایا تھا اور نہ ہی انہیں گھروں تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولیات کا بندوبست کیا گیا تھا۔ اس سے مہاجر مزدور شدید تشویش اور خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ پولیس کا ظالمانہ اور سفاکانہ سلوک کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور رہائش کی کمی اور گھر واپس جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے مہاجر مزدور کو مجبور پیدل سفر کرنا پڑا تھا۔ تشویش کی بات ہے کہ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے ملک میں کورونا کے بغیر ہی 378افراد فوت ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بغیر کسی متبادل انتظام کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو منسوخ کرنے کی وجہ سے جانی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ملک بھر میں سڑک اور ٹرین حادثات میں 74افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ 47افراد بھوک کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں۔ 40افراد طبی خدمات کے انکار کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ پولیس کی بے رحمی کے نتیجے میں 12افراد فوت ہوئے ہیں۔ طویل سفر اور تھکن کی وجہ سے 26افراد فوت ہوگئے اور 83افراد نے خودکشی کی ہے اور بہت سے زخمی افراد زیر علاج ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو ان کے اسپتال کے اخراجات برداشت کرنا چاہئے۔ کوویڈ۔19کی آڑ میں حکومت کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مہاجر مزدوروں کے مسائل کے تئیں حکومت کی عدم توجہی اور بر وقت مداخلت نہ کرنے کی وجہ سے ان انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے یاد دلایامودی حکومت اس تباہی کی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران جان بحق ہوئے افراد کے اہل خانہ کو 25لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرے اوراسپتالوں میں زیر علاج افراد کو مناسب معاوضہ اور ان کے طبی اخراجات کو فوری طور پر ادا کرے۔ 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا