English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین لداخ سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک : اروناچل سی ایم

share with us

:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع)چین کے ساتھ لداخ پر ایک طرف جہاں کانگریس مودی سرکار سے سوال پوچھ رہی ہے اور مطالبہ کررہی ہےکہ صورتحال سےعوام کو آگاہ کیا جائے تو وہیں دوسری طرف مرکزی سرکار اس سلسلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔اس بیچ  پیر کو اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھنڈو نےدعویٰ کیا کہ چین کے ساتھ سرحد پر سب کچھ ٹھاک ہے۔ دوسری طرف  بیجنگ نے بھی کہا ہےکہ  ہندوستان کےساتھ سرحد پر حالات ’’مستحکم اور قابو میں‘‘ ہیں۔
ٍ  واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق چین  نے لداغ میں ہندوستانی علاقوں میں دراندازی کرکےخیمے نصب کردیئےہیں اور سڑکیں بنا لی  ہیں۔  حکومت ہند کی جانب سے اس ضمن میں  مسلسل خاموشی اختیار کئے جانے کی وجہ سے  کانگریس نے پیر کو اس پر شدید تنقید کی جبکہ عوامی سطح پر چینی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چھیڑی گئی ہے۔ چینی فوج کے ذریعہ لداخ اور سکم میں ۳؍ مقامات پر ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرکے گلوان ندی ویلی اور پینگونگ سولیک  کے علاقہ   میںاس کے فوجیوں کے گھس آنے کا حوالہ دیتے ہوئے  کانگریس ترجمان  نے حکومت  سےچند سوال کئے ہیں۔ ان کے مطابق  ’’عوام  کے کچھ سوال ہیں جن کا حکومت کو جواب دینا چاہئے اور جو حالات ہیں ان کی وضاحت کرنی چاہئے ۔‘‘  رندیپ سرجے والا  نے  سوال کیا ہےکہ’’ کیا چینی افواج نے لداخ میں گلوان ندی ویلی اور پینگونگ سو لیک کے ہمارے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے ؟ کیا انھوں نے   بارڈر لائن کو پار کرکے سیکڑوں ٹینٹ ، کانکریٹ کے ڈھانچے اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے پار کئی کلو میٹر تک سڑک بنا لی ہے ؟‘‘

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا