English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی علاقہ میں چین کی دراندازی ، کانگریس نے کہا حکومت حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے

share with us

نئی دہلی:02 جون2020(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے چین سرحد پر ہندوستانی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے ملک کو آگاہ کرنا چاہیے نیز اس معاملے پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر چینی فوج نے سچ میں لداخ کے گلوام ویلی اور پیگینگ علاقہ میں قبضہ کیا ہے تو یہ ملک کی حفاظت کے لئے شدید بحران ہے کیونکہ اس راستے کے ذریعہ سرحد پر تعینات ہندوستانی فوج کے لئے رسد پہنچائی جاتی ہے اس لئے یہ علاقہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ حکومت کو بتا نا چاہیے کہ کیا حقیقی معنوں میں سرحدی حصوں میں چین کی فوج نے دراندازی کی ہے اور اگر یہ خبر صحیح ہے تو حکومت کو اس بارے میں ملک کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پرکہا کہ یہ تنازعہ سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے اور انہیں امید ہے حکومت اس مسئلے کا حل نکال لے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا