English   /   Kannada   /   Nawayathi

پڑوسی ضلع اڈپی میں نجی بس سرویس آج سے ہوئی شروع 

share with us

اڈوپی، یکم جون2020 (فکروخبر نیوز/ذرائع) یکم جون سے چند نجی بسیں مخصوص روٹوں پر دوڑنا شروع ہوگئیں جو گذشتہ دو ماہ سے سڑکوں سے غائب تھیں۔ لاک ڈاؤن قوانین کے لئے کچھ چھوٹ میں توسیع کے بعد بھی انہوں نے بس سروسز نہیں شروع کی تھیں کیونکہ انہوں نے کچھ مراعات پر زور دیا تھا۔
جب حکومت نے ان کے دو اہم مطالبات، روڈ ٹیکس میں رعایت اور بسوں کے کرایوں میں اضافے کو پورا کیا تو بسوں نے جون سے شروع ہونے والے تین ماہ کے لئے روڈ ٹیکس ادا کر اپنا معمول شروع کردیا ہے۔  دراصل بس مالکان ایسوسی ایشن نے مسافروں کے مطالبے کی بنیاد پر تمام ر وٹوں پر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ضلع کے کچھ راستوں پر کوئی بسیں نہیں چلائی گئیں۔

اڈپی سٹی بس مالکان ایسوسی ایشن نے آج سے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف 17 بسوں کو  ہی چلارہے ہیں کیونکہ کنڈکٹر اور ڈرائیوروں کو ڈیوٹی کی اطلاع نہیں دی تھی۔ پچھلے ہفتے کے دوران، دس بسیں تجرباتی بنیادوں پر مفت چلائی گئیں۔ حاصل کردہ تجربے کی بنیاد پر، آج بسیں چلائی گئیں لیکن مسافروں کی حاضری بہت کم رہی۔ کچھ راستوں میں، 30 منٹ میں ایک بار بسیں چلائی جاتی ہیں۔ اڈوپی اور منگلورو کے درمیان ہر آدھے گھنٹے میں بسیں چلائی جارہی ہیں، لیکن  مسافر اتنی تعداد میں  نہیں نظر آرہے ہیں جو پہلے آرہے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا