English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی رونق لوٹ آئی :  آج کھلیں جملہ دکانیں 

share with us

بھٹکل: یکم جون 2020(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آج کنٹنمنٹ زون کو چھوڑ کر بقیہ پورے شہر کے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی اور صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک ہر قسم کی دکانیں کھلیں رہیں۔ ایس پی شیوا کمار نے پریس کانفرنس میں اس بات کی جانکاری تھی کہ یکم جون سے بھٹکل میں ہر قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی اور اس کا وقت صبح آٹھ بجے تک دس بجے تک ہوگا جس دوران لوگ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے خریداری کرسکیں گے۔ گھرسے باہر نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا۔ 
    شمس الدین سرکل پر آج گذشتہ دنوں کے مقابلہ کچھ زیادہ ہی چہل پہل نظر آئی۔ دو مہینے بعد آج شہر میں رکشہ دوڑتے نظر آئے البتہ سوار بہت کم  تھے۔ لاک ڈاؤن کی نرمی کے دوران پہلی مرتبہ کپڑے، الیٹرانک، الیکٹرک، موبائل، ہارڈ ویر، ٹراویل ایجنسی، کاسمیٹک، اسٹیل، سیمنٹ، ٹائلس وغیرہ کی دکانیں کھل گئیں۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے موٹے کاروباری اور سڑکوں کے نکڑوں پر لگی چھوٹی دکانیں بھی پوری طرح کھل گئیں۔ ایسے لگ رہا تھا کہ بھٹکل کی پرانی رونق لوٹ آئی ہے۔ 
    مین روڈ، محمد علی روڈ، سلطانی اسٹریٹ میں کچھ زیادہ ہی گہما گہمی نظر آئی۔ صبح آٹھ بجے سے گاڑیاں دوڑنی شروع ہوگئیں تھیں جس کا سلسلہ دو بجے تک مسلسل جاری رہا۔ اکثر افراد ماسک پہن کر ہی باہر نکلے اور حکومتی اصولوں پر عمل کیا۔ دکاندار بھی برابر سوشیل دوری بنائے رکھنے کی خریداروں سے اپیل کرتے رہے۔ دو بجے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا اور اس سے قبل لوگ لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا