English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وبا پھیلنے کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 800 فلسطینی گرفتار

share with us

القدس:یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں اسیران کے امور سے متعلق معلومات جمع کرنے والے اسٹڈی یونٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں 90 بچوں اور 10 خواتین سمیت 800 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں مارچ کے اوئل میں کرونا کی وبا پھیلی جس کے بعد اب تک روز مرہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی گرفتاریاں شروع کیں۔

اسٹڈی یونٹ کے چیئرمین عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈئون کے خلاف اٹھنے والی آوازوں، اپیلوں اور درخواستوں پرکوئی توجہ نہیں دی اور کرونا کی وبا کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ اور ان کے جیلیں بھرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

فروانہ نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں القدس میں پکڑ دھکڑ اور قابض فوج کے غیرمنصفانہ طرز عمل پرعمل درآمد جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے اس عرصے کیدوران غزہ کی پٹی سے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں اس وقت کم سے کم 4800 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 39 خواتین اور 180 نابالغ بچے شامل ہیں۔700 فلسطینی بیمار ہیں جن میں سے 300 کی زندگی خطرے میں ہے۔ اسیران میں 450 کوانتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا